تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی

   

Ferty9 Clinic

بنکاک ۔ 27 ڈسمبر (ایجنسیز) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ہفتہ کے روز سرحدی تنازعہ پر کئی ہفتوں سے جاری مسلح جھڑپوں کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کے معاہدہ پر دستخط کر دیے۔ پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین خبروں کے لیے ڈی ڈبلیو کی خصوصی کوریج دیکھتے رہیں۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے ہفتہ کے روز سرحدی تنازعے پر کئی ہفتوں سے جاری مسلح جھڑپوں کے خاتمہ کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدہ کے تحت نہ صرف لڑائی ختم کرنے بلکہ دونوں ممالک کی جانب سے کسی بھی نئی فوجی نقل و حرکت اور فوجی مقاصد کے لیے ایک دوسرے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جھڑپوں کے دوران فضائی حملے صرف تھائی لینڈ کی جانب سے کیے گئے، جن میں آج ہفتہ کی صبح تک کمبوڈیا کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ معاہدہ کی ایک اہم شق کے مطابق اگر جنگ بندی 72 گھنٹے تک مکمل طور پر برقرار رہی تو تھائی لینڈ جولائی میں گرفتار کیے گئے 18 کمبوڈین فوجیوں کو واپس بھیجے گا، جن کی رہائی کمبوڈیا کا بڑا مطالبہ ہے۔ دونوں ممالک نے جولائی میں ہونے والی پانچ روزہ لڑائی کے بعد طے پانے والی سابقہ جنگ بندی اور اس کے بعد ہونے والے معاہدوں پر بھی عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ ابتدائی جنگ بندی ملائیشیا کی ثالثی سے ممکن ہوئی تھی، جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹرمپ نے اس وقت خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک جنگ بندی پر راضی نہ ہوئے تو تجارتی مراعات روک لی جائیں گی۔