بنکاک 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ کے ایک جج نے ایک قتل کیس میں فیصلہ سنانے کے بعد کمرہ عدالت ہی میں سینے پر گولی مار کر خود کشی کرلی ۔ کہا گیا ہے کہ جج کھاناکورن پیانچانا نے پانچ مسلمانوں کو قتل کے الزام سے بری کردیا تھا اور ان پر مبینہ طور پر دباو ڈالا جا رہا تھا کہ وہ کیس میں اپنا فیصلہ تبدیل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے عہدہ کا حلف پورا نہیں کرسکتے تو کسی عزت کے بغیر جینے کی بجائے وہ مرجانا پسند کرینگے ۔