تھائی لینڈ کی کمپنیوں سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی خواہش

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے آج تھائی لینڈ کی کمپنیوں سے خواہش کی کہ وہ یہاں مجوزہ فرنیچر پارک میں اپنی یونٹس قائم کرے ۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم جواین لکشنا وسٹ کی زیر قیادت تجارتی وفد سے خطاب کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں فوڈ پروسننگ صنعتوں میں کام کرنے کے لیے تھائی کمپنیوں کو وسیع تر مواقع حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ سے ہندوستان کا گیٹ وے تلنگانہ کو بنایا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بنکاک۔حیدرآباد فلائٹ خدمات میں اضافہ سے سیاحت کو فروغ دیاجاسکتا ہے ۔اس موقع پر مسٹر راو نے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم کو تہنیت بھی پیش کی ۔