تھامس کک کے 22000 ملازمین کی نوکریاں خطرہ میں

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ٹریول کمپنی تھامس کک نے اعلان کیا ہیکہ وہ اب ماضی کی اپنی شاندار عظمت کو جاری رکھنے کے موقف میں نہیں ہے اور دیوالیہ ہوچکی ہے۔ اس اعلان نے ان چھ لاکھ سیاحوں کے پروگرام کو نہ صرف ملیامیٹ کردیا ہے بلکہ وہ تھامس کک کے جن پیاکیجس کے ذریعہ مختلف ممالک روانہ ہوئے تھے وہ وہیں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کمپنی کو گذشتہ کچھ عرصہ سے شدید آن لائن مسابقت کا سامنا تھا اور بکنگ میں تشویشناک حد تک کمی کیلئے برطانیہ کی بریگزیٹ سے متعلق غیریقینی کیفیت کو ذمہ دار قرار دیا تھا اور خانگی سرمایہ کاری کے ذریعہ کئے جانے والے 200 ملین پاؤنڈس کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی جو بالآخر دیوالیہ کی صورت میں سامنے آیا۔ چھ لاکھ سیاحوں کے علاوہ تھامس کک کے 22000 ملازمین کو بھی اب اپنی نوکریاں بچانا مشکل ہوگیا ہے۔