ممبئی 16 جولائی ( ایجنسیز ) مہاراشٹراک ے تھانے ضلع میں ایک تعمیراتی کرین عمارت کی 13 منزل سے گرپڑا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ جے پی نارتھ ریسیڈنشیل کامپلکس میرا روڈ پر پیش آیا جو ممبئی کے مضافات میں واقع ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ بھاری کرین عمارت کی 13 ویں منزل سے نیچے گرپڑا ۔ اس کے نتیجہ میں زیر تعمیر بلند و بالا عمارت کے نیچے پارک کی ہوئی کئی گاڑیوں کو نقصان پہونچا ۔ کرین گرنے کے حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار فوری جائے حادثہ پر پہونچ گئے اور وہاں انہوں نے راحت اور بچاؤ کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیا ۔ کرین گرنے کی اصل وجہ کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔ وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔