تھوڑی آنسو گیس چھوڑی گئی تاکہ ملازمین کو آزمائیں ، پاکستانی وزیر کا بیان

   


اسلام آباد: پاکستان میں سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کے چند روز بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاہے کہ طویل عرصہ سے آنسو گیس کا استعمال نہیں ہوا تھا ۔ اس لئے اُس کی جانچ کے لئے استعمال ضروری تھا ۔ اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے ۔ اسلام آباد پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے زائد از ایک ہزار آنسو گیس شیلوں کا استعمال کیا ۔