تھوک کی عادت سیچھوڑنے مشق ضروری: اشون

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کا خیال ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال کرنے کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مشق کرنی ہو گی۔کرکٹ میں گیند پر چمک لانے کے لئے تھوک کا استعمال کرنا دہائیوں پرانی روایت ہے لیکن منہ سے ہونے والے بیماری کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تکنیکی کمیٹی نے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی سفارش ہے۔تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین ہندستان کے سابق لیگ اسپنر اور کپتان انل کمبلے ہیں۔آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلس کے گیند باز اشون نے اپنی ٹیم کے انسٹاگرام لائیو سیشن میں کہا کہ میرے لئے ایک بولر کے طور پر گیند پر تھوک لگانا ایک قدرتی عمل ہے اور اس سے بچنے کے لئے مجھے مشق کرنا ہوگی تاکہ یہ عادت چھوٹ سکے۔33 سالہ اشون نے کہا کہ کورونا کے بعد کی دنیا میں بولر ابھی وکٹ لینے کے بعد اس اسٹائل میں ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ جشن نہیں منا پائیں گے جیسے پہلے منایا کرتے تھے۔