’تھیٹروں میں غذا یا پانی لیجانے پر پابندی کے قواعد نہیں‘

   

حیدرآباد 10 ڈسمبر (پی ٹی آئی) پولیس نے قانون حق معلومات (آر ٹی آئی) کے تحت کئے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تلنگانہ کے سنیما گھروں اور ملٹی پلکس میں فلم بینی کے لئے جانے والے شائقین کو اپنے ساتھ غذا اور پانی رکھنے سے روکنے کا کوئی قاعدہ یا قانون نہیں ہے۔ انسداد رشوت ستانی جہدکار وجئے گوئل کے ایک آر ٹی آئی سوال پر پولیس نے جواب دیا کہ 1955 کے سنیما ریگولیشن ایکٹ میں ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے جس کے تحت فلم بینوں کو ملٹی پلکس اور تھیٹروں میں اپنے ساتھ غذا اور پانی کی بوتلیں لیجانے پر کوئی پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم تحفظ و سلامتی کے نقطہ نظر سے تھیلیاں، ڈبے، لگیج اور باہر سے لائی جانے والی غذا کا اندر لیجانے کی اجازت نہیں ہے۔