تہاڑ میں پوچھ گچھ کے دوسرے دور کے بعد ای ڈی نے سسودیا کو کیا گرفتار

   

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 9 مارچ 2023 بروز جمعرات دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا۔ دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں دارالحکومت کی تہاڑ جیل میں ان سے پوچھ گچھ کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ہے۔ انھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے 51 سال کے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) رہنما منیش سسودیا کا پہلی بار 7 مارچ کو تقریباً پانچ گھنٹے تک بیان ریکارڈ کیا تھا۔ سی بی آئی نے 26 فروری کو 22-2021 کے لیے دہلی کی شراب یا ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں سیسوڈیا کو فی الحال عدالتی حراست میں رکھا ہوا ہے۔