تہران میں پُراسرار دھماکہ

   

تہران۔ ایران میں پُراسرار دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات نہیں ہیں۔ میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقے میں ایک پارک کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ تہران کے ڈپٹی گورنر حامد رضا نے جائے دھماکہ کا دورہ کیا۔ اس دوران رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے بتایا کہ پارک میں ایک نامعلوم چیز پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ڈپٹی گورنر نے کہا کہ دھماکے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تحقیقات میں تمام پہلو کا جائزہ لے کر تفصیلات جاری کریں گے۔