تہواروں کی خوشیاں بانٹ کر منانے پولیس سرکل انسپکٹر کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

جگتیال ۔ 10 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال پولیس کی جانب سے عیدالاضحی اور گنیش تہوار کے مدنظر امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ سرکل انسپکٹر آر پرکاش نے مخاطب کرتے ہوئے تہواروں کی خوشیاں بانٹ کر امن و امان کے ساتھ منانے کی خواہش کی ۔ جگتیال امن کا گہوارہ ہے یہاں پر 99% فیصد لوگ آپسی بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں ۔ فرد کی شرپسندی کی وجہ سے شہر پر بدنامی کا لیبل لگ جاتا ہے ، لہذا ایسے فرد پر نظر رکھنا اور شرپسند واقعات کی روک تھام کیلئے قوم کے ذمہ دار کو آگے آنا چاہئے ۔ غیرضروری ذاتی جھگڑوں کو کمیونل نہ بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر صدر ملت اسلامیہ محمد امین الدین سابق صدر محمد ریاض الدین ماما ، محمد مجیب الدین صدر اور محمد آصف کے علاوہ جئے شنکر اور دیگر قائدین اور رول سرکل انسپکٹر راجیش ، سب انسپکٹران ستیش اور دیگر موجود تھے ۔