تہوار سیزن میں ٹی وی ایس موٹرس پریمیم موٹر سائیکل رینج

   

نئے فیچرس اور ویرینٹس کا اضافہ ، 150cc تا 250cc پریمیم زمرہ میں مارکٹ حصہ 34 فیصد
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے تہواری سیزن سے قبل اپنی پریمیم موٹر سائیکل رینج کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپاجی اور رونن رینج میں نئے فیچرس اور ویرینٹس کا اضافہ کیا ہے ۔ ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے ہیڈ بزنس ۔ پریمیم ومل سمبلی نے نئی موٹر سائیکلوں کی پیشکشی کے موقع پر صحافیوں سے کہا کہ ’ اس سے پریمیم زمرہ میں ہماری پوزیشن مزید مستحکم ہوگی اور ریٹیل فروخت میں اضافہ ہوگا ‘ ۔ سمبلی نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 150cc تا 250cc پریمیم موٹر سائیکل زمرہ میں ٹی وی ایس موٹر کا مارکٹ حصہ بڑھ کر 34 فیصد ہوگیا ہے اور کمپنی ملک میں اس زمرہ میں سرفہرست ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پریمیم اور سوپر پریمیم موٹر سائیکولں کا مجموعی موٹر سائیکل صنعت میں حصہ 27 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکشن کنٹرول سسٹم سے لیس ٹی وی ایس اپاچی آر ٹی آر 160 کی قیمت 1,27,990 روپئے سے شروع ہوتی ہے جو دہلی کی ایکس شوروم قیمت ہے ۔ 1,41,440 روپئے سے شروع ہونے والی اپاچی آر ٹی آر 4V160 میں گوگل میاپس مررنگ کے ساتھ ٹی ایف ٹی ڈسپلے ، پینک بریک الرٹ اور ٹائپ ۔ سی چارجر شامل کیا گیا ہے ۔ اپاچی آر ٹی آر 4V200 میں بھی اسی نوعیت کے کنیکٹیو یٹی فیچرس فراہم کئے گئے ہیں اور اس کی قیمت 1,49,990 روپئے سے شروع ہوتی ہے ۔ فلیگ شاپ اپاچی آر آر 310 اور آر ٹی آر 310 کے بلیک ڈائمنڈ ایڈیشن پیش کئے گئے ہیں جو مکمل سیاہ رنگ میں دستیاب ہیں ۔ آر آر 310 کی قیمت 2,87,790 روپئے اور آر ٹی آر 310 کی قیمت 2,48,990 روپئے سے شروع ہوتی ہے ۔ ٹی وی ایس رونن میں ڈوئل چینل اے بی ایس کے ساتھ نیا بیس پلس ویرینٹ پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 1,42,490 روپئے ہے ۔ اپ گریڈ شدہ مڈویرینٹ کی قیمت 1,51,540 روپئے ہے جب کہ ٹریکشن کنٹرول ، ٹائپ سی چارجر اور پریمیم سیٹ سے لیس ٹاپ ویرینٹ کی قیمت 1,63,640 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ تمام قیمتیں دہلی کی ایکس شوروم قیمتیں ہیں ۔۔