ہانگ کانگ۔ ہانگ کانگ نے تیانمن اسکوائر سانحہ کی برسی کے موقع پر ریلیاں روکنے کی خاطر سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی مظاہرے میں شریک نہ ہوں۔ ٹھیک 33 برس قبل 4 اور 5جون 1989 کو چینی دارالحکومت بیجنگ میں واقع تیانمن اسکوائر پر جمع ہونے والے جمہوریت نواز نہتے مظاہرین پر چینی فورسز نے فائرنگ کر دی تھی۔ چین نے اس سانحہ میں مارے جانے والے افراد کی تعداد جاری نہیں کی تاہم انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اس سفاک کارروائی میں ہزاروں شہری مارے گئے تھے۔