تیجسوی اور میسا کو کیا جا رہا ہے ہراساں، بی جے پی اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی ہے: پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اور راشٹریہ جنتا دل کی رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی کو تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ ہراساں کیا جارہا ہے کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کی اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، ”بی جے پی اس ملک سے اپوزیشن اور جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اسی لیے وہ اپوزیشن کے لوگوں کی آواز پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو جی اور میسا بھارتی جی کو ایجنسیوں کے ذریعہ ہراساں کیا جارہا ہے۔