حیدرآباد : عثمانیہ یونیورسٹی میں آج اُس وقت کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا جب بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر تیجسوی سوریہ اور اُن کے حامیوں نے یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہونے کے لئے پولیس بریکٹس کو ہٹادیا۔ پولیس نے تیجسوی سوریہ اور اُن کے حامیوں کو این سی سی گیٹ پر روک دیا تھا۔ بعدازاں تیجسوی سوریہ اور دیگر قائدین نے آرٹس کالج پہونچ کر طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے وائی ایم ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت ہے۔ بیریکٹس، باڑ اور کوئی پولیس فورس اُنھیں صحیح کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔وہ جی ایچ ایم سی الیکشن کیلئے پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے حیدرآباد میں ہیں۔