تیجسوی یادو عوام کو گمراہ کر رہے ہیں:راجیو رنجن

   

نئی دہلی 9 جون (یو این آئی) جنتا دل یونائیٹڈ نے پیر کو بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مسٹر لالو پرساد یادو کے دور حکومت میں ریزرویشن کے لیے کوئی التزمامت نہیں کیے گئے ۔ جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی ترجمان راجیو رنجن پرساد نے یہاں کہا کہ مسٹر تیجسوی یادو نتیش حکومت کے ذات پات کے سروے پر سوال اٹھا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر لالو پرساد یادو کے دور حکومت میں پسماندہ، محروم اور خواتین کو ان کے حقوق دلانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لالو حکومت اور رابڑی دیوی حکومت نے ان طبقات کو ریزرویشن دینے کے کوئی التزامات نہیں کئے ۔ راشٹریہ جنتا دل 1990 سے 2005 تک اقتدار میں تھی اور اس عرصے میں پنچایتی راج یا دیگر اداروں اور ملازمتوں میں خواتین، محروم اور پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن کے کوئی التزام نہیں کیا گیا۔ تاہم آئین ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار دیتا ہے ۔ جنتا دل یونائیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ ذات پات کا سروے نتیش حکومت نے کرایا ہے اور اسے مستقبل کی پالیسیوں میں استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو کو طریقہ کار سے آگاہ ہونا چاہئے ۔ اس کے لیے قانون بنانے کی ضرورت ہوگی اور مناسب وقت پر اس کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت بہار میں ترقیاتی کام کر رہی ہے اور مجموعی ترقی کے لئے ذات سے متعلق سروے کرایا گیا ہے ۔