نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن گھوٹالہ کیس میں بہار کے نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخ کرنے کی سی بی آئی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ یادو کے وکیل کو جواب دینے کیلئے وقت دیتے ہوئے خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے آر جے ڈی لیڈر کو 18 اکتوبر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ اس سے قبل 17 ستمبر کو عدالت نے جانچ ایجنسی کی درخواست پر یادو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے اکتوبر 2018 میں یادو کو ضمانت دی تھی۔ ایک نجی فرم کو آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کے آپریٹنگ ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں تیجسوی کو عدالت میں حاضر ہونے کے بعد ضمانت دی گئی تھی۔ تیجسوی کو ان ہی الزامات پر گذشتہ مرتبہ ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔