کاغذنگر /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر شہر میں بڑی اور تیز آواز کے ساتھ موٹر سائیکلوں کو چلانے والوں اور خصوصاً بلیٹ موٹر سائیکلوں کو چلانے والوں کو آج کاغذنگر پولیس اسٹیشن میں طلب کرتے ہوئے کونسلنگ کی گئی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وائی وی ایس سودھیندر نے کہا کہ بلیٹ موٹر سائیکل کیلئے کمپنی کی جانب سے خریدی کئے جانے والے سائلنسرس کے علاوہ مزید دوسرے سائلنسرس کو لگاتے ہوئے بلیٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے کے دوران دوسروں کو خلل نہ کرنے کی اپیل کی گئی ۔ اس لئے کمپنی کی جانب سے فراہم کئے گئے سائلنسرس میں استعمال کرنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا تاکہ صوتی آلودگی میں کمی ہوسکے ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس کرن کمار ، این آئی روی کمار بھی موجود تھے ۔
