ظہیرآباد کے نمز میں وی ای ایم صنعت کے قیام کا سنگ بنیاد، کے ٹی آرکا خطاب
حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہاکہ حیدرآباد ، بنگلور کے درمیان ڈیفنس کاریڈار قائم کرنے کی مرکز سے نمائندگی کرنے کے باوجود اہمیت نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیفنس کاریڈار کو بندیل کھنڈ منتقل کرنے کی مذمت کی ۔ ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد نمز میں وی ای ایم صنعت کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے ویم ٹیکنالوجیز ریاست میں قائم ہونے پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دو ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کرنے والی تلنگانہ جیسی ریاستوں کی مرکزی حکومت کو حوصلہ افزائی کرنا چاہئے ۔ مگر نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی حکومت تلنگانہ سے سوتیلا سلوک کر رہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت ریاست میں صنعتوں کے قیام اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد میں ڈیفنس صنعت کا اہم رول ہے ۔ ویم ٹیکنالوجی ہنرمند اور غیر ہنرمند مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔ سی ایس آر حصہ کے طور پر اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں ترقیاتی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ صنعتوں کو آلودگی سے پاک بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد اراضیات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اراضیات سے محروم ہونے والے کسانوں کے ارکان خاندان کو نمز میں ملازمتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ ن