لدھیانہ: پنجاب کے لدھیانہ شہر میں چندی گڑھ روڈ پر فورٹس کے قریب آج ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں کار ڈرائیور راجیش کمار، اس کی پانچ سالہ بیٹی جیسمین، اس کی بھابھی سنجنا اور سنجنا کی دو بیٹیاں شامل ہیں۔ کار کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا اور کار بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔