تیز رفتار کار ڈرائیونگ، دو افراد زخمی

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے ایک ڈرائیور نے برقی کھمبے کو ٹکر دیدی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن سے کچھ ہی فاصلہ پر یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب رات دیر گئے ایک تیز رفتار کار نے سڑک کے ڈیوائیڈر کو ٹکر دیدی اور بعد ازاں وہاں پر موجود برقی کھمبے سے جاٹکرائے ۔ اس حادثہ میں دو افراد بشمول ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس راجیندر نگر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کار کو بذریعہ کرین وہاں سے منتقل کیا ۔