تیز رفتار کار کی آٹو کو ٹکر ۔ 4 افراد شدید زخمی

   

حیدرآباد : /4 ڈسمبر (سیاست نیوز) حبشی گوڑہ میں ایک کار نے دہشت مچادی ۔ نشہ کی حالت میں چور نوجوان نے تیز رفتار کار سے مسافر بردار آٹو کو ٹکر دے دی ۔ آٹو میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ کار کی دہشت سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ کار کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ کار آٹو کو ٹکر دینے کے بعد آٹو اور کار بری طرح تباہ ہوگئے اور آٹو میں سوار شہری شدید زخمی ہوگئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا اور کار چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا جو نشہ کی حالت میں دھت تھا ۔