تیسری مرتبہ اقتدار کیلئے ٹی آر ایس ایک سال قبل سرگرم

   

پرشانت کشور کی ٹیم سے رابطہ ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی کارکردگی کا جائزہ
حیدرآباد ۔ 5 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تیسری مرتبہ حکومت تشکیل دینے کیلئے ایک سال قبل ہی سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے انتخابی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ایک طرف بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمیونسٹ جماعتوں سے قریب ہونے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، دوسری ریاستوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے والے سیاسی نظریہ ساز پرشانت کشور کی بھی تائید حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ پرشانت کشور کی ٹیم نے اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے سی آر اور ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر سے علحدہ علحدہ ملاقات کرچکی ہے۔ پرشانت کشور کا ادارہ انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی ۔پیاک) کی ٹیم نے چیف منسٹر کے سی آر اور کے ٹی آر سے علحدہ علحدہ ملاقات میں ریاست میں ٹی آر ایس کی سیاسی طاقت، ارکان اسمبلی کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کی ہے۔ تاہم اس ٹیم کو ریاست کے فلاحی اسکیمات، ترقی اور دوسرے مسائل پر عوامی نبض کو ٹٹولنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس رپورٹ کی وصولی کے بعد ہی قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر مائی ایکیس کے علاوہ دوسرے سروے کرنے والی ایجنسیوں سے بھی مختلف امور پر سروے کرانے کی اطلاعات ہیں۔ پہلے وزراء، ارکان اسمبلی، اپنے پی اے، پی آر اوز کے سروے پر بھروسہ رتے تھے۔ اب وہ اپنے اسمبلی حلقوں میں عوامی نبض جاننے کیلئے پولیٹیکل کنسسلٹنسی کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔ زیادہ عوام تک پہنچنے کیلئے سوشل میڈیا ایکسپرٹس کی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔ن