تیسری منزل سے گرکر ایرپورٹ ملازمہ فوت

   

شمس آباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ مدھورا نگر میں واقع گائتری پی جی ہاسٹل کی ایک لڑکی تیسری منزل سے گرکر فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب سمرن 22 سالہ ساکن گائتری پی جی ہاسٹل متوطن باگل کوٹ کرناٹک جو شمس آباد ایرپورٹ میں کسٹمس آفس میں ایر انڈیا ملازمہ تھی کئی دنوں سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی ۔ آج شام تقریباً 5 بجے اس کے بوائے فرینڈ سے چیاٹ کرنے کیلئے تیسری منزل پر گئی اور ٹہلتے ٹہلتے چیاٹ کر رہی تھی کہ پیر پھسل کر نیچے گرگئی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا ۔