پٹنہ۔ الیکشن کمیشن کے بموجب تیسرے اور آخری مرحلے کی رائے دہی میں ہفتہ کے روز بہار میں 6بجے شام تک 55.73فیصد رائے دہی درج کی گئی ہے جو78اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔شام5بجے تک رائے دہی کا تناسب52.80فیصد تھا
امیدوار1204
اس مرحلے میں 1204امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بند ہوگیاہے۔ ضلع کشن گنج میں سب سے زیادہ59.99فیصد رائے دہی 6بجے تک درج کی گئی ہے
اور ویشالی میں 49.97فیصدر ائے دہی درج کی گئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی
پہلے اور دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں 71اور94حلقوں پر28اکٹوبراور3نومبر کے روزبالترتیب ووٹنگ ہوئی ہے۔
مذکورہ ووٹوں کی گنتی 10نومبر کے روز کی مقرر ہے