تہران۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی بحریہ نے تیل لے جانے والے ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کوئی کارروائی کی، تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا آج چہارشنبہ کو دیا گیا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ایک ہفتہ قبل ہی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ تب نیتن یاہو نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی تیل کی مبینہ ’اسمگلنگ‘ کے خلاف اسرائیلی بحریہ کی طرف سے کارروائی کی جاسکتی ہے۔