لندن ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوپیک اور اس کے حلیف ممالک کو سعودی عرب اور روس کے درمیان جاری قیمتوں کی جنگ کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے جس کے نہ صرف سنگین سیاسی بلکہ معاشی نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔ ایشیاء میں ٹریڈنگ کے دوران برنیٹ خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آ کر یہ فی الحال 31.02 ڈالرس فی بیارل فروخت ہورہا ہے۔ 1991ء میں خلیجی جنگ کے دوران قیمتیں سب سے زیادہ کم ہوئی تھیں جبکہ گولڈمین سیچز گروپ نے انتباہ دیا ہیکہ تیل کی قیمتوں میں مزید 20 ڈالرس فی بیارل کی کمی ہوسکتی ہے۔