چینائی: ہندوستانی ساحلی محافظ دستے نے چہارشنبہ کے روز 24 ویں قومی تیل کے رساؤ کی آفات سے متعلق ہنگامی منصوبہ اور تیاری کی میٹنگ کی۔آئی سی جی کے ڈائرکٹر جنرل اور این او ایس۔ ڈی سی پی کے چیئرمین وی ایس پٹھانیا نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں تقریباً 100 مندوبین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مختلف وزارتوں، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں اور ایجنسیوں، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ، بندرگاہوں اور تیل کے انتظامی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔