تیندوا کے حملے میں تین افراد زخمی، محبوب نگر کے گاؤں میں سنسنی

   

حیدرآباد 27جولائی(یواین آئی) محبوب نگر ضلع کے اچیوتاپور گاؤں میں تیندوا کے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مائی بنا نامی چرواہا بھیڑوں کے ساتھ آرام کر رہا تھا۔ کھانے کے بعد جب وہ سو گیا تو اسے اپنی بھیڑوں میں غیر معمولی ہلچل محسوس ہوئی۔ اُس نے قریبی کسانوں ستیہ نارائن ریڈی اور چنا ریڈی کو اطلاع دی۔انہوں نے دیکھا کہ تیندوا چار بھیڑوں کو مار چکا تھا۔انسانی آوازوں سے چونک کر تیندوا اچانک بیدار ہوا اور تینوں پر حملہ کر دیا۔ زخمیوں کی چیخ و پکار اور بھیڑوں کے شور سے تیندوا قریبی پہاڑیوں میں بھاگ گیا۔ زخمیوں کے ارکان خاندان موقع پر پہنچ گئے اور انہیں فوری طور پر ہنواڑ اسپتال لے جایا گیا۔