حیدرآباد۔29 ۔نومبر(یواین آئی) تیندوے کے حملے میں گائے کے تین بچھڑوں کی موت کا واقعہ میدک ضلع میں پیش آیا۔ضلع کے نرسا پور منڈل کے نتنائی پلی گاؤں کے نواحی علاقہ میں اس تیندوے نے کل شب اچانک ان بچھڑوں پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ارجن نے کھیت میں گائیوں بچھڑے باندھے اور گھر چلا گیا لیکن اسی رات تیندوے نے بچھڑوں پر حملہ کیا۔