حیدرآباد 21 فبروری ( سیاست نیوز ) وزارت داخلہ نے تلنگانہ میں برسر خدمت تین آئی پی ایس عہدیداروں کی خدمات ان کی آبائی ریاست کو منتقل کرنے احکام جاری کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق تین آئی پی ایس عہدیداران انجنی کمار سینئر آئی پی ایس ‘ ابھیلاشا بشٹ آئی پی ایس اور ابھیشیک موہنتی ( کمشنر کریمنگر ) کو خدمات سے سبکدوش کردیا ہے اور انہیں اپنی آبائی ریاست میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے ۔