سہارنپور: دودھ گرم کرنے کے دوران اُبل کر باہر گر جانے سے ناراض خاتون نے اپنی بیٹیوں کو ڈانٹ دیا جس پر حددرجہ مایوس تین بہنوں نے زہر کھالیا۔ ایک کی موت ہوگئی جبکہ دوکی حالت نازک ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دھوبی گھاٹ علاقے میں کے پیٹھا فروش راج کمار گپتا کی تین بیٹیوں کو گزشتہ رات نازک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران بڑی بیٹی سوبی(16) دم توڑ گئی جبکہ مسکان اور پری کی حالت نازک ہے ۔