تین خواتین اور کمسن لڑکا تالاب میں غرقاب

   

میدک /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے ڈیویژن توپران کے منڈل منوہرآباد کے قریب رنگائے پلی تالاب میں تین خواتین کے بشمول ایک کمسن لڑکا غرقاب ہوگیا ۔ اس افسوسناک واقع کی تفصیلات کے مطابق دو خواتین لکشمی اور بالامنی اپنے کمسن لڑکے کے ساتھ رنگائے پلی اپنے رشتہ دار چندریا کے گھر بونال تہوار میں شرکت کیلئے قریبی مقام امیرپیٹ پہونچے بعد ازاں اپنے رشتہ دار چندریا کی لڑکی لاونیا کے ہمراہ تالاب کو ملبوسات کی دھلوائی کیلئے پہونچے ۔ اس دوران بالامنی کا لڑکا چرن 10 سالہ کھیلتے کھیلتے غرقاب ہوگیا ۔ اس کو بچانے کیلئے بالامنی پانی میں اتری اور غرقاب ہوگئی ۔ ان کو بچانے کیلئے لکشمی اور لاونیا بھی پانی میں اتر گئے لیکن ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں تین خواتین اور لڑکا غرقاب ہوگئے ۔ جن کی نعشوں کو پولیس کی موجودگی میں نکالا گیا اور توپران کے ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کرواکر ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔

مٹ پلی میں گنیش مورتیوں کا
آج نمرجن
مٹ پلی /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی شہر میں گنیش مورتیوں کا آج نمرجن کیا گیا ۔ ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کی ہدایت پر محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی ورنگا رویندر ریڈی محکمہ میونسپل کمشنر جگدیشورگوڑ و متعلقہ محکمہ جات عہدیداران راست نگرانی کے ساتھ اپنا تعاون پیش کئے ۔