تین سال میں زمین کے سبھی ٹکڑوںکا بھو آدھار بنانے کا اعلان

   

نئی دہلی: ہندوستان میں زمین سے متعلق بڑے پیمانے پر مسائل ہیں۔ ان کے حل کیلئے بجٹ 2024-25 میں زمینی اصلاحات کیلئے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت شہری منصوبہ بندی، استعمال اور عمارت کے ضمنی قوانین کا احاطہ کیا جائے گا۔ مناسب مالی امداد کے ذریعہ اگلے 3 سال میں زمین سے متعلق اصلاحات کا ہدف حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔دیہی علاقوں میں تمام زمینوں کیلئے منفرد لینڈ پارسل شناختی نمبر (ULPIN) یا بھو آدھار بنایا جائے گا۔کیڈسٹرل نقشوں کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔نقشہ ذیلی ڈویژنس کا سروے موجودہ ملکیت کے مطابق کیا جائے گا۔ کسانوں کی رجسٹری کو لنک کرنا ہوگا۔