تین طلاق بل پربحث کا ٹی آر ایس کے ایم پیز لوک سبھا بائیکاٹ کریں گے

,

   

حیدرآباد۔جمعرات کے روز پارٹی سربراہ اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں پارلیمنٹری پارٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں کیاگیاتین طلاق بل پر لوک سبھا میں بحث کے دوران پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے۔

بی جے پی حکومت نے جون 17کے پارلیمانی اجلاس میں تین طلاق بل پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جب 2018ڈسمبر میں پارٹی نے تین طلاق بل پیش کیاتھا‘ مذکورہ ٹی آر ایس نے بل پر رائے دہی سے غیر حاضر تھی۔

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران کن موضوعات کو یقینی بنانا ہے اس پر حکمت عملی کے لئے یہ اجلاس منعقد کیاگیاتھا۔ ٹی آر ایس پارلیمنٹری لیڈر کے طور پرمتفقہ طور پر سینئر ایم پی ڈاکٹر کے کیشوار راؤ کا انتخاب عمل میں آیا اور کھمم کے رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشوار راؤکو لوک سبھا پارٹی لیڈر منتخب کیاگیاہے۔

راجیہ سبھا میں مسٹر کے کیشوار راؤ پارٹی کی کمان سنبھالیں گے۔

مسٹر بی بی پاٹیل کو وہپ اور مسٹر کے پربھاکر ریڈی کولوک سبھا کا ڈپٹی فلور لیڈر مقررکیاگیاہے۔

مسٹر بانڈا پرکاش مدیراج کو راجیہ سبھا کا فلور لیڈر اور جے سنتوش کمار کو پارٹی کا وہپ مقرر کیاگیاہے۔مسٹر چندرشیکھر راؤ نے مرکز کی جانب سے ریاست کی تقسیم کے دوران جو وعدے کئے گئے تھے اس کوحل کرنے کیلئے اراکین پارلیمنٹ سے اپنی کوششیں جاری رکھنے کااستفسار کیاہے۔

ٹی آر ایس کے ذرائع نے کہاکہ ریاست کی تقسیم کے وقت مرکز کی جانب سے کئے گئے وعدوں میں ریاست میں بیارم اسٹیل پلانٹ کا قیام‘ غازی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری اور قبائیلی یونیورسٹی کاقیام پچھلے پانچ سالوں سے زیر التوا ہے