لکھنو۔ اترپردیش میں ایک جوڑی کی شادی اس وقت محفوظ ہوگئی جب محمد علی جس نے اپنی بیوی نسیمہ کو چار ماہ قبل چھوڑ کر الگ زندگی گذاررہاتھا‘ پارلیمنٹ میں تین طلا ق بل منظورہونے کے ساتھ ہی وہ گھر واپس لوٹ آیا۔
مبینہ طور سے مذکورہ جوڑے اس وقت سے الگ رہاتھا جب عورت نے دو جڑوں بچو ں کو جنم دیا جس کے بعد اس کے سسرال والوں نے مزید جہیز کے لئے اس کوہراساں کرنا شروع کردیاتھا۔
سہارنپور کی ساکن نسیمہ کو 20اپریل2019کے روز مبینہ طور پر شوہر کا گھر چھوڑنے کا استفسار کیاگیاتھا۔
نسیمہ کی وکیل فرح فیض نے کہاکہ ”یہ اس وقت ہی ممکن ہوا جب تین طلاق بل کو منظوری مل گئی او رشوہر نے فیصلہ کیاوہ واپس ائے گا اور اپنی بیوی کا گھر لے جائے گا“