حیدرآباد۔18۔ مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ کی جانب سے تین علحدہ دارالحکومتوں کے قیام کی مخالفت کے باوجود جگن موہن ریڈی حکومت اسمبلی میں پھر ایک مرتبہ بل پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو اسمبلی میں تین علحدہ دارالحکومتوں کا بل پیش کیا جائے گا اور حکومت نے سابقہ بل کے مقابلہ نئے بل میں بعض ترمیمات کی ہیں۔ حکومت کو یقین ہے کہ ہائی کورٹ کو نئی ترمیمات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور تینوں علاقوں کی یکساں ترقی کے مقصد سے تین علحدہ دارالحکومتوں کی تجویز ہے۔ اسی دوران سوشیل ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر ایم گرونادھم نے انکشاف کیا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے انہیں تیقن دیا ہے کہ 21 مارچ کو اسمبلی میں بل پیش کرتے ہوئے منظوری حاصل کی جائے گی ۔ سوشیل ڈیموکریٹک فرنٹ ریاست میں تین علحدہ دارالحکومت کے قیام کے لئے مہم چلا رہی ہے۔ ر