تین فلائیٹس سے جملہ 1020 حجاج کرام کی واپسی

   

حیدرآباد 9 ستمبر ( پریس نوٹ) حجاج کرام کی سفر حج سے بخیر و عافیت واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مدینہ منورہ سے تین قافلے آج حیدرآباد پہونچے ۔ گذشتہ تین دنوں میں دس فلائیٹس سے اب تک جملہ 3819 حجاج کرام حیدرآباد واپس ہوچکے ہیں۔ شمس آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے حج ٹرمنل میں جناب محمد مسیح اللہ خاں صدر نشین حج کمیٹی ‘ جناب بی شفیع اللہ آئی ایف ایس ایگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے حجاج کرام کا خیر مقدم کیا ۔ حجاج کرام نے ان کے سفر حج سے متعلق دریافت کرنے پر کہا کہ حج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تربیتی اجتماعات سے انہیں اپنے مبارک سفر حج میں دینی اور دیگر موقعوں پر مدد ملی ہے ۔ حج ٹرمنل پر حجاج کرام کے صبر آزما سفر کے پیش نظر ان کے سامان کی جلد فراہمی کیلئے حج کمیٹی کی جانب سے والینٹرس فراہم کئے گئے تھے ۔