نئی دہلی 15اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کورونا وبا کے پیش نظر ملک کے سبھی سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مکمل بندی کے دوسرے مرحلے میں 3مئی تک بند رہیں گے لیکن آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزارت داخلہ کے ذریعہ آج یہاں ازسرنو جاری ہدایات میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں اسکول،کالج،یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اور کوچنگ ادارے بھی تین مئی تک بند رہیں گے ۔