وزیراعظم کی والدہ کے ساتھ تصاویر پر محبوبہ مفتی کی دختر کا ردعمل
سرینگر ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی اپنی والدہ سے ملاقات کی تصویریں ٹوئیٹر پر دیکھنے کے بعد جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی دختر التجا نے ٹوئیٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور لکھا کہ ’’دل کو گرما دینے والی تصاویر! جناب وزیراعظم… لیکن تین ماہ گذر چکے ہیں کہ آپ نے میری والدہ کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہے‘‘۔ علاوہ ازیں ہزاروں دیگر سیاستداں، سیول سوسائٹی کے ارکان اور کمسن بچوں کو بھی حراست میں رکھا گیا ہے اور کتنی مدت تک آپ ان سب کو ماؤں کو اپنے بچوں سے الگ رکھیں گے؟۔