تیونس میں صدرکی پالیسیوں کیخلاف سینکڑوں افرادکااحتجاجی مظاہرہ

   

تیونیشیا : تیونس میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کے تناظر میں صدر سعید قیس کی پالیسیوں کے خلاف دارالحکومت میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے صدر کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے استعفے کامطالبہ کیا۔ملک بدترین سیاسی بحران کی لپیٹ میں ہے اور صدر سعید کی جانب سے گزشتہ سال حکومت کے خاتمے، پارلیمنٹ کو معطل کرنے اور انتظامی اختیارات سنبھالنے سے معاشی حالت مزید خراب ہوگئے ہیں۔