تیونس کے ساحل سے 64 غیر قانونی پناہ گزین گرفتار

   

تونیسی۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) تیونس کی بحریہ نے ملک کے جنوبی مشرقی علاقے میں جرجیس ساحل سے دور پناہ گزینوں کی ایک کشتی ٹوٹنے کے بعد چار خواتین سمیت 64 غیر قانونی پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا۔ میڈین صوبے کے تیونس ریڈ کریسنٹ ( سی آر ٹی ) نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ صوبائی سی آر ٹی کے سربراہ مینگي سلیم نے کہا کہ یہ غیرقانونی پناہ گزین لیبیا سے آ رہے تھے اور انھو ں نے اٹلی کے ساحل کی جانب بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش کی ۔ سلیم نے بتایا کہ ان غیر قانونی پناہ گزینوں کے لئے سی آٹی کے ڈاکٹروں اور نمائندوں کی ایک ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ تیونس میں پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے نمائندے میزان ابو شانب کے مطابق بڑٰ ی تعداد میں پناہ گزین ہر روز لیبیا سے تیو نس پہنچتے ہیں ۔