ت22 تا 29 مارچ تک انٹرنیشنل فلائٹس بند رہے گی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈومسٹک فلائٹس معمول کی طرح بحال ہے اور انٹرنیشنل فلائیٹ ڈپارچر بھی جاری رہے گا ۔ صرف بیرون ممالک سے آنے والے مسافرین کے لیے فلائٹس 22 مارچ کی رات سے 29 مارچ تک بند کردیا جائے گا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت ہند اور منسٹری آف ہیلتھ کی جانب سے ملک کے تمام ایرپورٹس پر بیرونی ممالک سے آنے والی فلائٹس کو روک دیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے بموجب بیرون ممالک سے آنے والے مسافرین سے ہی وائرس کے مریض ہندوستان میں آرہے ہیں یا پھر یہاں آنے کے بعد ان میں وائرس کا شبہ ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے ایک ہفتہ تک تمام فلائٹس جو دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے فلائٹس کو روک دیا گیا ہے ۔۔