اجزا:گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی کا)، دہی آدھا پاؤ، گھی ڈیڑھ پاؤ، پیاز آدھا پاؤ، ثابت دھنیا آدھی چھٹانک، ادرک آدھی چھوٹی گانٹھ، لہسن ایک پوتھی، چھوٹی الائچی آدھی چھٹانک، لونگ دس عدد، کالی مرچ دس عدد
ترکیب: ثابت دھنیا کو موٹا موٹا کوٹ لیں ادرک کی موٹی موٹی قاشیں کاٹ لیں،پیاز کو لچھوں میں کاٹ لیں،لہسن کی پوتھی کے جوئے الگ کر لیں،جب گھی کڑ کڑا لیں تو مصالحے اور گوشت پتیلی میں ڈال دیں اور اوپر سے گلانے کیلئے پانی ڈال دیں،جب گوشت آدھا گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں اور خوب بھونیں،جب تمام مسالے اور گوشت گل جائے تو دس پندرہ منٹ تک انہیں دم دیں،پھر پتیلی کا ڈھکن اٹھا کر دیکھیں،اگر گوشت مسالے اور گھی الگ الگ نظر آرہے ہوں تو سمجھ لیں کہ سالن تیار ہے،دسترخوان لگانے کی تیاری کر یں۔