ثانیہ اور شعیب نے بیٹے کی پہلی کامیابی ساتھ منائی

   

دبئی ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک مقام پر آگئے۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں نجی اکیڈمی کی جانب سے تیراکی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب اذہان مرزا ملک نے کسی کھیل میں ناصرف حصہ لیا بلکہ اسے اپنے نام بھی کرلیا۔ بیٹے کے اس خاص دن پر دونوں والدین نے تیراکی کے مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی، صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ پاکستانی کھلاڑی نے بیٹے کی کامیابی پر اسے مبارکباد دیتے ہوئے چند تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’بابا کو آپ پر بیحد فخر ہے، پہلا مقابلہ اور پہلی جیت۔ دوسری جانب سابق ٹینس اسٹار نے بیٹے کی جیت کی خوشی میں دو مختلف انسٹااسٹوری شیئرکیں جن میں مقابلے سے پہلے اور مقابلے کے بعد کے مناظر ہیں۔ اس کے انسٹاگرام پر اذہان مرزا ملک کے آفیشل اکاؤنٹ، جسے ثانیہ مرزا خود ہینڈل کرتی ہیں، پر بھی اس مقابلے سے چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں شعیب اور ثانیہ مرزا کو بھی بیٹے کے ہمراہ دیکھ سکتے ہیں۔