ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں علیحدگی کی خبریں

   


لاہور۔ پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں میں شدت آگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر کھیلوں کی دنیا کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑگئی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں مبینہ طورپر علیحدہ ہوگئے ہیں۔ شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب ملک نے ایک تصویر اپنے مداحوں کے لیے شائع کی۔ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراذہان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد کرتا ہے۔