ثانیہ مرزا فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

   

نئی دہلی ۔3 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ایشیا اوشیانا زون کی جانب سے ثانیہ مرزا کو انڈونیشیا کی پرسکا میڈیلین نوگروہو کے ہمراہ نامزد کیا گیا، فاتح کا انتخاب شائقین کی آن لائن ووٹنگ پر ہوگا جویکم سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔ثانیہ مرزا کی گذشتہ ماہ فیڈکپ میں واپسی ہوئی تھی،انہوں نے ہندوستان کو پلے آف میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔