ثانیہ مرزا نے خود کو شہزادی قراردیا

   

دبئی ۔ ہندوستان کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر مت جھکاؤ شہزادی، ورنہ تمہارے سر کا تاج گر جائے گا۔ ثانیہ مرزا ان دنوں سوشل میڈیا پرکافی متحرک ہیں، وہ آئے دن اپنی نت نئی تصویروں کے ساتھ معنی خیز مختصر پیغامات شائع کرتی نظر آتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنی چار خوبصورت تصویریں شائع کرتے ہوئے خود کو شہزادی قراردیا ہے اور ساتھ میں ایک مشورہ بھی شائع کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کا اپنی اس نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ سر مت جھکاؤ شہزادی، ورنہ تمہارے سر کا تاج گر جائے گا۔ ثانیہ مرزا اپنی ان نئی تصویروں میں خوش اور پراعتماد دکھائی دے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اْنہوں نے اپنے بیٹے اور بھانجی کے ہمراہ تصویر شائع کی تھی اور بچوں کو اپنی ’لائف لائن‘ قرار دیا تھا۔