ثبوت پیش کرنے پر کان کاٹ لینے مئیر حیدرآباد کا اعلان

   

بی جے پی کارپوریٹرس کی جانب سے ملاقات کا وقت نہ دینے پر جی وجیہ لکشمی کا چیلنج
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مئیر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی نے کہا کہ وہ تمام کارپوریٹرس کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہیں ۔ اگر بی جے پی کے کارپوریٹر ان کے ساتھ ملاقات نہ کرنے کا ثبوت پیش کریں تو وہ اپنے کان کاٹ لینے تیار ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیر حیدرآباد نے بی جے پی کارپوریٹرس کی جانب سے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر مچائی گئی توڑ پھوڑ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارپوریٹرس سے ملاقات نہ کرنے کا مجھ پر جو الزام عائد کررہے ہیں وہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے وہ ہر ایک سے ملاقات کررہی ہیں ۔ زونس سطح پر اجلاس طلب کررہی ہیں ۔ زونس کا دورہ کرنے کے بعد عہدیداروں اور کارپوریٹرس کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ان کی موجودگی میں ہی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وہ سب کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں ۔ بی جے پی کے کارپوریٹرس ان کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ مسائل کو حل کرنے کے معاملے میں سنجیدہ رہنے کے بجائے صرف سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی وہ سخت مذمت کرتی ہیں ۔ 18 دسمبر کو جی ایچ ایم سی کونسل کا اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔۔ ن