’جئے شری رام‘ کے بہانے ایک اور ظلم ، مسلم ہاکر کو مار پیٹ

   

آسنسول (مغربی بنگال) 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم ہاکر کو مبینہ طور پر جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے اور مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے واقعہ سے ہیراپور علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ اِس کے فوری بعد حکام نے انٹرنیٹ سرویسس معطل کردیئے اور سکیورٹی بڑھادی ہے۔ متاثرہ علاقہ یہاں سے قریب واقع ہے۔ منگل کی رات پیش آئے واقعہ کے بارے میں بعض ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگشت ہیں جس کی وجہ سے ماحول مکدر ہوگیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنھوں نے علاقہ میں چوکسی بڑھادی تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنے پائے۔ بتایا گیا کہ تقریباً 40 سال کی عمر والے مسلم ہاکر کو نوجوانوں کے گروپ نے روک کر زدوکوب کیا۔